Featuredاسلام آباد
سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر رائے شماری کرائی گئی جس میں بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی بل پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اے این پی کے عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے جب کہ دلاور خان نے حکومت کو ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے صادق سنجرانی کے خلاف درخواست مسترد کر دی
بل پر رائے شماری کے وقت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔
بل پر رائے شماری کے بعد سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔