Featuredپنجاب

راوی اربن پراجیکٹ کیس کو صحیح طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ کو سپریم کورٹ میں لے جارہے ہیں،

عدالتوں کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن راوی اربن پراجیکٹ پر حکومت نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا، یہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں ،

نیا شہر بسایا جا رہا ہے، یہاں ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 20 ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ، اس منصوبے سے روزگار کے مواقع ملیں گے، ملکی تاریخ میں بہت دیر کے بعد اتنا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جاناں ملک نے پروفیشنل کیک بیکنگ کا پراجیکٹ شروع کیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کےساتھ ہمیں نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے کیونکہ شہر پھیلتے گئے تو گیس، بجلی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکیں گی، ایسے پراجیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ورنہ کراچی جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راوی کوبچایا جائے گا، بیراج بنائیں گے، اسلام آباد کے بعد دوسرا شہرپلاننگ کے تحت بن رہا ہے،

کوشش کررہے ہیں کہ بنڈل جزیرے پربھی نیا شہربنائیں مگرسندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close