Featuredاسلام آبادتجارت
ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا امکان
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان
ذرائع کے مطابق اگلے ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ متوقع ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اضافے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔
30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہوگا۔