Featuredپنجاب

اپوزیشن چاہتی ہیں لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھے بھی نہیں

فیصل آباد: اپوزیشن سے حساب لیا جاتا ہے تو اداروں پر حملہ کردیتے ہیں۔

وزیرمملکت فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھے بھی نہیں، جب ان سے حساب لیا جاتا ہے تو اداروں پر حملہ کردیتے ہیں، راناثنااللہ نے کل دھمکیاں دی ہیں، اگر قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو فیصلے عدالت کرے گی، شریف فیملی نے شریف ڈاکٹر ائن متعارف کرائی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کے بیان کا عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے، رانا ثنا اللہ نے ججز کے گیھراؤ کی دھمکی دی، ڈاکٹرائن کا کام لوٹ مار کرکے بھاگ جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منظور پاپڑو الا خواب میں بھی لندن نہیں گیا ہوگا، منظور پاپڑ والے کے نام سے ٹی ٹیاں آتی رہیں، ایف آئی اے نے عدالت میں چالان جمع کرادیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close