Featuredسندھ

لانگ مارچ 23 کو ہی ہوگا، قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی

کراچی: جب ملک میں آئین ہے تو صدارتی طرز کی حکومت ٹھیک نہیں، ملک ٹوٹا بھی صدارتی طرز حکومت سے ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متنازع بل کو پہلے اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجا جاتا ہے، اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے، ہمارا ایک ہی ٹارگٹ ہے، لانگ مارچ جو آگے پیچھے نہیں ہوگا، لانگ مارچ 23 کو ہی ہوگا، قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اجلاسوں میں حکومتی اراکین کو بلایا نہیں جاتا ہے، کسی بھی بل سے متعلق اراکین کو پہلے بتایا جاتا ہے، اسٹیٹ بینک بل پر مشاورت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کریں، صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے، جب ملک میں آئین ہے تو صدارتی طرز کی حکومت ٹھیک نہیں، ملک ٹوٹا بھی صدارتی طرز حکومت سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close