Featuredپنجاب

عوام کیلئے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کیلئے کھاد غائب

لاہور: عوام کی خوشحالی،روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کیلئے کھاد غائب، شرم آنی چاہیے

لاہور میں بخار کی گولی دوبارہ نایاب ہوگئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز سے بخار کی دوائیاں ہی نہیں مل رہی ہیں۔

بخار کی گولی کی شارٹیج پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا شرمناک ہے، بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کیلئے کھاد غائب، شرم آنی چاہیے، عمران صاحب نے ملک سے گیس غائب کرکے اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں، عمران صاحب مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی،روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے، چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close