Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو ایک اور شکست

کراچی: فخر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کامیاب، کراچی کو تیسرے میچ میں بھی شکست

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان  پر170 رنز بنائے،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

فخزر زمان نے پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی انہوں نے 60 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ 19ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close