Featuredخیبر پختونخواہ

سینیٹ میں قانون سازی کے عین وقت اپوزیشن ارکان غائب ہوگئے

مالاکنڈ: سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی صورت میں ملک کا مستقبل عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے حوالے کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مالا کنڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران حکومت اور اپوزیشن دونوں پر تنقید کی اور کہا کہ سینیٹ میں قانون سازی کے عین وقت اپوزیشن ارکان غائب ہوگئے جبکہ حکومت کو صرف ایک ووٹ سے بل پاس کرانے میں کامیابی ملی۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران انتظامی، معاشی، سیاسی اور اخلاقی دیوالیے پن کا شکار ہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قرضوں کے بجائے زکوۃ کے نظام کے ذریعے ملک چلائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : اسلام آباد کیا انکو جہیز میں ملا ہے، امیر جماعت اسلامی کے سوال نے کئی سوالات کو جنم دیدیا

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سے پہلے دن ہی ناکام ہو گئی تھی، حکومت نےکشمیر پر سودے بازی کرکے صدی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا۔

حکومت سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران فوری ملک وقوم کے مفاد میں مستعفی ہو جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کینیڈین حکومت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ کینیڈین حکومت کا اسلاموفوبیا سے نمٹنےکے لیے نمائندہ خصوصی کا تقرر خوش آئند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close