Featuredاسلام آباد
مہنگائی کی پسی عوام پر اب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں جاری
اسلام آباد: پہلے ہی مہنگائی کی پسی عوام پر اب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں، اور آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے
اوگرا نے اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسےفی لیٹرتک اضافہ کی سمری بھجوادی ہے، اور سمری میں پیٹرول 5 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ آٓئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائےگا،
یہ بھی پڑ ھیں : اوگرا کے ابتک کے تمام چیئرمین طلب، لاہورہائیکورٹ
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔