Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 7 میں رضوان الیون کی مسلسل تسری کامیابی

کراچی: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں رضوان الیون نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے آخری اوور میں کامیابی سمیٹی۔

175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں ملتان سلطانز 6 رنز سے کامیاب ٹھہرا۔

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کےنقصان پر174 رنز بنائے ، شان مسعود 88رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بین ڈکٹ 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close