Featuredاسلام آباد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین ہزار 352 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا
اسلام آباد: ایف بی آر ترجمان نے حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات کے جاری کردیں، جس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین ہزار 352 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا
اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 3090 ارب روپے تھا جس سے 262 ارب روپے زائد رقم حاصل ہوئی ہے، اسی طرح پچھلے سال اس عرصہ میں حاصل کردہ 2571 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں 30.4 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
ہ پچھلے سال 2705 ارب کے مقابلے میں اس سال 3533 ارب روپے ریونیو حاصل کیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے : وزیرخزانہ
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو نے ماہ جنوری 2022 میں 430 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا جب کہ جنوری 2021 میں 367 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جنوری 2022 میں 17 اعشاریہ 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور آخری دن کے اختتام تک، بک ایڈجسٹمنٹ وصولیوں میں اضافہ متوقع ہے۔