کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہم میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی
10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی لہٰذا ٹیمیں جب گھر پہنچیں تو اہل خانہ تعاون کریں۔
کورونا کے میگا سینٹرز پر عوام نہیں آرہے، 44 فیصد آبادی کو کورونا کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں اور ویکسین اچھی تعداد میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹرز کےعملےکی تنخواہیں ایک دو روز میں مل جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ پر شکایات موصول ہورہی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی قیمت پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کام کررہا ہے۔