یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا اور اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈالڈا گھی کے 5 کلو ٹن کی قیمت 2 ہزار 32 روپے ، ڈالڈا کا ڈیٹر لیٹر آئل پیک کی قیمت 412 روپے اور ڈالڈا آئل کے 5 لیٹر ٹن کی قیمت 2ہزار 82 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تلو ککنگ آئل کے ایک لیٹر پیک کی قیمت 399 روپے اور تلو ککنگ آئل کے 5 لیٹر ٹن کی قیمت 1 ہزار 990 روپے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف ختم
گذشتہ سال 15 اکتوبر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں40 سے 1090روپے تک کا اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ دس لٹر گھی کے کین کی قیمت 2500 روپے مہنگی ہوکر3590 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 5 لیٹر کوکنگ آئل پیکٹ 463 روپے اضافے کے ساتھ 13 سو 32 روپے سے بڑھ کر 17 سو95 روپے ، گھی کے 10لیٹرٹن کی قیمت 475روپے اضافے کے بعد 2885سے بڑھ کر3360روپے تک پہنچ گئی تھی۔