Featuredاسلام آباد
لاپتہ افراد سے متعلق ایوان بالا میں بل پیش ہی نہیں ہورہا
اسلام آباد : لاپتہ افراد سے متعلق قانون سازی کا بل خود لاپتا ہوگیا
حکومت نے لاپتہ افراد سے متعلق قانون کا بل قومی اسمبلی سے سینیٹ بھیجا گیا لیکن وہ ایوان بالا میں پیش ہی نہیں ہورہا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی نہ ہونے پر دہائیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ہیں لیکن ایوان بالا میں اہم بل پیش نہیں ہورہا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر علی محمد خان نے شیریں مزاری کی بات پر از راہ مذاق لقمہ دیا کہ کوئی خرچہ مرچہ کریں تو بل آئے گا۔
ایوان بالا میں شیریں مزاری کے سوال پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومتی بل لانا میرا نہیں حکومت کا کام ہے۔