Featuredکھیل و ثقافت

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

کراچی:ملتان سلطانز مسلسل چوتھے میچ میں کامیاب، اسلام آباد کو20 رنز سے شکست

نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر کردی چوکوں چھکوں کی بارش۔

رضوان الیون کی پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن مسلسل چوھتی کامیابی ۔

ملتان سلطانز کے چھکوں کی بارش کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بھی چھکے برسادیے، لیکن سلطانز کے بولرز نے اپنی ٹیم کو 20 رنز سے فتح دلوادی۔

ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور رائلی روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں یونائیٹڈ کی ٹیم 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹم ڈیوڈ نے صرف 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ رائلی روسو نے 35 گیندوں 67 رنز کی اننگز کھیلی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم اور مرچنٹ ڈی لینگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close