Featuredپنجاب

ایف آئی اے نے چینی بحران کی تحقیقات میں انکشاف

لاہور: ایف آئی اے کی تحقیقات میں گزشتہ سال چینی بحران اور قیمتوں میں اچانک اضافہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

ایف آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ سال اپریل میں ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی کے لیے ٹینڈرزکھولے ، ترکی کی کمپنی نےسب سےکم بولی لگائی اورٹینڈرحاصل کیا ، ترکی کی کمپنی جیمنی گروپ نے447امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی لگائی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ٹینڈر کے ذریعے 50ہزارمیٹرک ٹن چینی سپلائی کی جانی تھی ، سپلائرکی جانب سے گارنٹی کے طور پر جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔

انکشاف ہوا کہ سپلائر نے بینک آف پنجاب کےجعلی دستاویزات جمع کراکرفراڈکیا، کمپنی نےروس کی بھی گارنٹی جمع کرائی تھی، جس تاریخ کی روس کی گارنٹی جمع کرائی گئی وہاں عام تعطیل تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : نورافتیحی اور جیکولین فرننڈس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویز،گارنٹی سامنے آنے پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے ٹینڈر منسوخ کیا تاہم ترکی کی کمپنی نے مقامی ایجنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر فراڈ کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی کی برآمدات کے لیے دوبارہ ٹینڈرجاری کیے ، دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، دوسری بارٹینڈر میں526 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے ریٹ مقرر ہوئے۔

ایف آئی اے نے مقامی کمپنی اور ترکی کی کمپنی کے خلاف مقدمات درج کیے اور کیس میں مقامی کمپنی کےنمائندے محمدعباس کو گرفتارکر لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close