Featuredسندھ

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کو جے ایس ٹی کی بھرتیوں سے روک دیا

سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا

وکیل سہیل کھوسو کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے محکمہ تعلیم کو بھرتیوں سے روک دیا ہے، کیوں کہ حکومت اپنے ہی نوٹیفکیشن سے انحراف کررہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : رانا شمیم کے بیان حلفی کا مقصد عدالت پر اثر انداز ہونا تھا

وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس فیصد بھرتیاں براہ راست ہونی تھیں جب کہ پچاس فیصد پرائمری اساتذہ کے پروموشن ہونے تھے لیکن سائیں سرکار اپنے ہی نوٹیفکیشن سے منحرف ہوگئی۔

عدالت نے فرقین کو نوٹس جاری کرکے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا اور بیٹشن پر فیصلے تک جے ایس ٹی پر بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم جاری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close