Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد: راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائے عدالت قتل کے کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے نظر ثانی درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

وکیل راو انوار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ راو انوار کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، اور ٹرائل کورٹ نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے، وہ ہر پیشی پر پیش پو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : نقیب اللہ دہشت گرد تھا یا نہیں بعد میں بتاؤں گا، راؤ انوار

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے کہنے پر تاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، ضمانت کا کیس نہیں کہ ہم درخواست منظور کر لیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت نے راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی، اور کہا کہ کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close