Featuredاسلام آباد

رحمان ملک کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اسپتال میں زیرعلاج ہے ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کومصنوعی تنفس سےسانس دی جارہی ہے

رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان اسلام آباد کے مقامی اسپتال پینچے اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عیادت کی ، اس موقع پر بابر اعوان نے رحمان ملک کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : مولانافضل الرحمان ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتےہیں

مشیرپارلیمانی امور نے رحمان ملک کے اہلخانہ اور بھائی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

گذشتہ روز کورونا میں مبتلا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے اور میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مشاورت سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close