Featuredپنجاب

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے تبدیل ہونے والے افسران کو واپس لانے کے لئے ڈی جی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی تحقیقات کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اج ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ کریں گے، اور انہیں ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر محمد رضوان اہم کیسز پر بریفنگ دیں گے،

یہ بھی پڑ ھیں : آج ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا

انہیں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس اور جہانگیر ترین منی لانڈرنگ کیسز پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ مشیر احتساب کو میگا اسکینڈل کے علاوہ ایف آئی اے میں جاری دیگر کیسز کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close