لاہور: نواز شریف کی عدالت میں پیش میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے
ماہر امراض قلب ڈاکٹر عمیر اصغر نےگفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں جس بیماری کا ذکر کیاگیاوہ انہیں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : عارضہ قلب سستے بلڈ ٹیسٹ‘ سے ممکن
ڈاکٹرعمیراصغر کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں جس بیماری کا ذکر ہے وہ ٹوکوسوبوسنڈروم ہے، نواز شریف پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجہ سے بیرون ملک گئے لیکن رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے حوالے سے ذکر ہی نہیں کیاگیا۔
ماہر امراض قلب نے مزید کہا کہ ٹوکو سوبو سنڈروم کسی بھی صدمے کی شکل میں ہوسکتا ہے، ٹوکو سوبو سنڈروم خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے اور اس کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔