کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں اور شناختیں بھی لسانی بنیادوں پر ہیں
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے قانونی جنگ پاکستان کے عوام کے لیے جیتی ہے اور عدالت کا فیصلہ ہمارے لیے جشن کا نہیں شکر کا معاملہ ہے، یہ کامیابی ایم کیو ایم کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، آئیں ہمارے ساتھ مل کر جاگیرداروں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے خطرہ ہے : فیصل سبزواری
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے خیبرپختونخوا،بلوچستان اور پنجاب کی تقدیر بدلنے کا باعث بنیں گے، آئیں جاگیردارانہ جمہوریت، مورثی اور خاندانی سیاست کے تخت کو الٹ کر رکھ دیں، آپ آگے چلیں ہم پیچھے چلنے کے لیے تیار ہیں، اگر ووٹ نے فیصلہ نہیں کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں اور شناختیں بھی لسانی بنیادوں پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ اگر یہاں کی عوام سڑکوں پر آجائے تو اسلام آباد کا منظرنامہ تبدیل ہوجاتا ہے۔