Featuredاسلام آباد

کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولوں کی بے دخلی پر کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولوں کی بےدخلی کے کیس کی سماعت کی

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت نے اسکولوں کی بےدخلی سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈزکی رپورٹ مسترد کرکے نئی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رپورٹ میں اسکولز کی بے دخلی کے سارے اشتہارات 2021 کے ہیں، بے دخلی کے لیے 2019 اور 2020کے اشتہارات کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑ ھیں : کرپشن نظر آئی سخت ایکشن ہوگا،جسٹس اعجازالاحسن

کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے کہا کہ تمام اشتہارات ہیں، عدالت کی سہولت کے لیے صرف 2021 کےاشتہار لگائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹس سے اسکولزکی بے دخلی کے جتنے پبلک نوٹس جاری ہوئے تفصیل دیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close