کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایل غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گراونڈپلس تھری اسٹوری بنائی جا چکی اور بلڈراب چوتھی منزل پرکام جاری رکھےہوئےہیں، رہائشی پلاٹ پرپورشنزنہیں بن سکتے۔
جس پر عدالت نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں پلاٹ نمبربی165 پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کاحکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اےکوبلڈرکےخلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑ ھیں : غیرقانونی تعمیرات اورکچرانہ اٹھانےکی وجہ سےکراچی ڈوبا
عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اےقوانین کی خلاف ورزی پر عمارت کو گرایا جائے اور متعلقہ ادارے عمارت کو گیس، بجلی،پانی کنکشن فراہم نہ کریں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے سے 30روز میں عمل درآمدرپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور بلڈرکو بھی نوٹس جاری کردیا۔