بیجنگ: چین میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022 میں شرکت کےلیے اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان بیجنگ پہنچ گئے ہیں
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر بھی سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت کریں گے، ولادی میرپیوٹن کے علاوہ 23 ممالک کے سربراہان اور نمائندگے بھی شریک ہوں گے۔
ا مریکا،برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے چین میں ممالک کی خلاف ورزیوں کو جواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا
یہ بھی پڑ ھیں : شمالی کوریائی وفد تین دن میں 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا کھانا کھا گیا
مذکورہ ممالک کے علاوہ بھارتی سفارتکار نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد لداخ کے معاملے کو جواز بنا کر بیجنگ میں منعقد سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی سفارتکار کے شرکت نہ کرنے کی وجہ چین کی جانب سے روایتی اولمپکس ٹارچ ریلے میں گلوان کی وادی میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی چینی کمانڈر کو شامل کرنا بنا۔