Featuredسندھ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی غلط اطلاع

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب آرام باغ میں بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ کا عمل جاری ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں سپریم کورٹ رجسٹری میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے عدالتی حکم پر نظرثانی اپیل دائر کردی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے تمام غیرمتعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا اور وکلا کو اندر جانے سے روک دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ انفارمیشن کاؤنٹر بھی بند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کسی نے شرارت یاخوف پھیلانے کیلئےغلط اطلاع دی ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close