خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹی فکیشن معطل
پشاور: عدالت نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا چیف الیکشن کمشنر کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کو رمضان کے بعد منعقد کرانے کا حکم دے دیا
پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے11صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،جسٹس شکیل احمد نے فیصلہ تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سےالیکشن ممکن نہیں لگتا، محکمہ موسمیات کےمطابق مارچ میں بارشوں ، برفباری کاامکان ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : خیبرپختونخوا میں آخری مرتبہ بلدیاتی انتخابات 2015ءمیں منعقد ہوئے تھے
تحریری فیصلے کے مطابق صوبائی حکومت اورمحکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کومراسلہ جاری کیا، رپورٹ کےباوجود الیکشن کمیشن نےکوئی فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھایا، الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنےفرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں منعقدہوناہے، درخواست گزاروں کاموقف ہےسردموسم میں ووٹرزکانکلناممکن نہیں ، برف والےعلاقوں میں الیکشن عملےکوبھی مشکلات درپیش ہوں گی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کےتناظرمیں پہاڑی علاقوں میں شفاف انتخابات ممکن نہیں لگتے، الیکشن کمیشن پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رمضان کے بعد کرے۔
کوہستان، ناران کےعمائدین نے ہائیکورٹ بینچ میں الیکشن ملتوی کی درخواست دائر کی تھی۔