کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے قرض کی چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کو استحکام ملا اور انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.52 سے کم ہوکر 174.55 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھہتر روپے تیس پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان کیلئے ایک بلین ڈالر کی منظوری کے بعد انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں اب تک ایک روپے تہتر پیسے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
29 دسمبر 2021 کو ڈالر 178.24 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک روپے کی قدر میں 3.55 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھٹی قسط کے تحت ایک ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ خوشی ہےآئی ایم ایف نےچھٹی قسط کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے جاری پروگرام میں قسط منظور کی پاکستان کوچھٹی قسط کےتحت ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔