Featuredپنجاب

نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرے گی : وزیر داخلہ

راولپنڈی: ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کہ وہ ایماندار شخص ہیں ، پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائیٹس کی طرح گرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرے گی، پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائیٹس کی طرح گرے گی، سارے گندے انڈے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کہ وہ ایماندار شخص ہیں، عمران خان کوشش کررہا ہے ملک کو مہنگائی سے نجات ملے، ہماری فورسز ہر جگہ دہشت گردوں کو شکست دے رہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرے گی، پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائیٹس کی طرح گرے گی، سارے گندے انڈے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرح جعلی سرٹیفکیٹ بناکر فرار نہیں ہوں گا، مجھے اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دیں، ملک سے فرار نہیں ہوں گا۔ ہم بھاگنے والے نہیں، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت ملک کے دفاع کے لیے بنے ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرکے رکھ دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close