Featuredکھیل و ثقافت
بابر الیون کی پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل پانچویں ناکامی
کراچی: پی ایس ایل7 میں کراچی کنگز تاحال پہلی کامیابی سے محروم ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے با آسانی شکست دے دی
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو فتح 42 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔
178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے، محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں ناکامی ہے۔