لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد عامر خان کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر و صدر(ن) لیگ شہباز شریف سے آج ماڈل ٹاؤں لاہور میں ملاقات کرے گا
ملاقات میں سیاسی صورتحال ، بلدیاتی انتخابات ، شہری سندھ کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
(ن) لیگ اور ایم کیو ایم ملاقات میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے
ملاقات میں (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کے تعلقات اور مستقبل کی حکمت عملی سمیت سندھ میں گورننس اور بلدیاتی معاملات پر ساتھ چلنے پر بھی بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے خطرہ ہے : فیصل سبزواری
بلدیاتی خود مختاری اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے بھی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایم کیو ایم کا وفد لاہورمیں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کرے گا اورچوہدری پرویز الہی سے ملاقات کرے گا چوہدری پرویز الہی سے ملاقات میں بلدیاتی امورسیمت دیگراہم معاملات پربات کی جائیگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی رابطے کرنا کوئی ایسی بات نہیں کہ اس پر شکوک پیدا ہوں۔بات چیت کے دروازے اور راستے سب کے لیے کھلے رکھنے چاہئیں۔