Featuredاسلام آباد

شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان کنارہ کش ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا

شاہد خاقان عباسی کےتحفظات ابھی نقطہ آغازہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2023 سے پہلے بہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے، پی پی بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : شریف خاندان مستند کرپٹ ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نےساڑھے3برس کےدوران صرف نعرےلگائے، عوام ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سےمتنفرہوچکےہیں،عثمان بزدار

بدقسمتی سے حزب اختلاف قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ تاریخ کاحصہ بن چکاہے اور اپوزیشن نےتمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پرصرف کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close