Featuredاسلام آباد

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز اہم دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد : سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز اہم دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز آج پاکستان پہنچیں گے ، سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

دورے کے دوران سعودی وزیرداخلہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔

ملاقات میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سعودی وزیر داخلہ دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اور سیکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے دسمبر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close