ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کچھ خاص نیا نہیں
لندن: لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کچھ خاص نیا نہیں ہے، اس کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا
ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان رواں سال موسم گرما میں برطانیہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔
مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، عالمی سطح پر سب متاثر ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی جس کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : دیکھنا ہے زلفی بخاری کا تقررقانون کے تحت ہوا یا نہیں: چیف جسٹس
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دنیا نے کرونا وائرس کے روک تھام اور اس کے سد باب کیلیے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ جی ڈی پی، ایکسپورٹ اور ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر بہتری سامنے آئی ہے، جس مثبت اثرات آنے والے دنوں میں عوام کو نظر آئیں گے۔
اس موقع پر والدین کے قاتلوں کی گرفتاری کی فریاد کرنے والے شخص کو زلفی بخاری نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں لاہور میں اندھے قتل کے مجرم پکڑوانے کیلئے بھرپورکردارادا کروں گا،