Featuredپنجاب

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور: یہ انکشاف محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل ہونے والی معلومات سے ہوا

پنجاب کی جیلوں میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد294 ہے اور پنجاب کی جیلوں میں اس وقت ہیپا ٹائٹس بی کے 137، شوگر کے 460 جب کہ ذہنی امراض میں مبتلا59 قیدی موجو د ہیں۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں 80 ، راولپنڈی 62 ، لاہور ریجن 44 ، گوجرانوالہ 28 ، فیصل آباد 28 ، ساہیوال 20 ، سرگودھا 15 ، ملتان 7 جب کہ 6 ڈیرہ غازی خان ریجن میں 4 قیدی ایڈز میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب کی جیلوں میں 80 فیصد سے زائد قیدیوں اور عملے کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

اس وقت ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں ہے جن کی تعداد 112 ہے، ان میں سے 76 قیدی انڈر ٹرائل ہیں۔

لاہور ریجن کی جیلوں میں 44، ساہیوال کی جیل میں 22 قیدی موجود ہیں، صرف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں یہ تعداد 62 ہے۔

گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں یہ تعداد 26 ہے، مختلف جیلوں میں ہیپا ٹائٹس سی کے 517 قیدی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ذہنی امراض میں مبتلا 59 قیدیوں میں سے 12 کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close