پاکستان
نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں
سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے ویڈو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کو عوام کی امید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔