پاکستان

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں 12 بار شادی کریں اور 12 بار طلاق لیں کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے

ریحام خان نے افواہ پھیلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی زندگی پر توجہ دیں۔

ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

طلاق کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں 12 بار شادی کریں اور 12 بار طلاق لیں اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کے معاملات سے کسی کو فرق نہیں پڑنا چاہئے، افواہیں پھیلانے والے اگر اپنی زندگی پر یہ قیمتی وقت صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دوسروں کی شادی شدہ زندگی سے زیادہ اپنے پیشے، اپنے بچوں اور اپنی بہن کی شادی کی فکر کرنی چاہئے۔

ریحام خان نے پچھلے برس دسمبر میں مرزا بلال سے تیسری شادی کی تھی، اس سے قبل وہ اعجاز رحمان اور عمران خان سے شادی کے بعد طلاق لے چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close