Featuredپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن ، چند گھنٹوں میں 6 شہادتیں

سری نگر: جارحیت پسند قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کُلگام میں رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی لی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ چند گھنٹوں میں مزید دو نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔
جارحیت پسند بھارتی فوج کے ضلع کلگام میں جاری آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی جن کی شناخت سمیر احمد شیخ، دانش احمد، ہنزاللہ یعقوب، عبید احمد اور یاسر بٹ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نہتا کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ٹارچر سیل میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔

قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش کو سنسان علاقے میں پھینک دیا۔ لاش پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات تھے۔ نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close