پاکستان

انسداد بجلی چوری مہم، بجلی چوروں سے 86 ارب روپے سے زائد وصول

ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کوبجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 69 ہزار بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 91 بلین روپے وصول کرلیے گئے۔ اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سےبجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.272 بلین وصول ہوئے، ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 21بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سےبجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close