پاکستان

بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں : ملیحہ لودھی

یہ شامی حکومت کے اتحادیوں کےلیے بھی بڑا دھچکا ہے

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے لڑنے سے انکار کردے گی

ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی توازن میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے انکشاف کیا کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے لڑنے سے انکار کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں، یہ شامی حکومت کے اتحادیوں کےلیے بھی بڑا دھچکا ہے۔

سابق پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی توازن میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close