دنیاپاکستان

پاکستانی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے پر امریکا کا ردعمل

یہ سوال پاکستانی عوام کی جانب سے وہاں کی حکومت سے کرنے کا ہے

واشنگٹن ڈی سی: ہم دنیا بھر میں سرکاری عہدید اروں کی تنخواہوں سے متعلق رائے رکھنا ہماری پالیسی نہیں

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے احترام سے متعلق حکومت پاکستان کو بھی واضح کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے پوچھا کہ پاکستان میں وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے پاکستانی وزراء کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کی جانب سے وہاں کی حکومت سے کرنے کا ہے، امریکا سے کرنے کا نہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے جواب دیا کہ میرے خیال میں تنخواہوں میں اضافے کا سوال پاکستان کے عوام اور وہاں حکومت کا اپنا معاملہ ہے نہ کہ امریکا کا مسئلہ ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ اس لیے سوال بھی پاکستانی حکومت سے ہونا چاہیے۔ امریکا سے نہیں۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے زور دیکر کہا کہ ہم دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے حکومتی ملازمین کی تنخواہوں پر اپنی رائے نہیں دیتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close