Featuredپاکستان

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے 2 ، 2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان ایک بار پھر ملاقات ہوئی جس میں نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مشاورت کی گئی تاہم نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے آج بھی ڈیڈ لاک برقرار رہا اور کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن نے 2 ، 2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، اب پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعلیٰ کے لئے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے گی، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکی تو پھر نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلاجائے گا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر حکومت اوراپوزیشن میں کوئی پیشرفت نہ ہونے پر یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرسکی جس کے بعد یہ معاملہ اب الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close