پاکستان
عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
مدینہ: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔
پاکستان ویوز کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔ پارٹی کے دیگرلوگ بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے روزہ رسول پرحاضری دی اورمسجد نبوی میں شب گزاری اورعبادت کی۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
دوسری جانب عمران خان کی آج مدینے میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں اورپاکستان واپسی پرعمران خان پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے۔