پاکستان

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی میں3 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزستان میں شوال کے مقام پر کئی بار فوجی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 3 جوان جام شہادت نوش کرگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں میں حوالدار افتخار ساکن، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان شامل ہیں، حوالدار افتخار کا تعلق سرگودھا، سپاہی آفتاب کا تعلق چترال اور سپاہی عثمان کا تعلق گجرات سے تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کابل میں سول و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں سرحد پار حملوں اور بارڈ رسیکیورٹی مینجمنٹ بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close