پاکستان

عید کے تیسرے روز ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار اور عید کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں۔

عید کے تیسرے دن ساہیوال، خوشاب، نورپور تھل، دریاخان، ہارون آباد، بہاول پور، چشتیاں، فورٹ عباس، اوچ شریف، ڈونگہ بونگہ، کندیاں، شجاع آباد، سکندر آباد، بہاولنگر میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ پشاور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

تیز بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن کچی آبادیوں کے لیے رحمت زحمت بن گئی اور ناقص سیوریج نظام کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی۔ادھر عید کی تعطیلات کے آخری روز سیاحوں کی بڑی تعداد نے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا۔ بالاکوٹ، ناران، جھیل سیف الملوک اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔

 

ادھر کراچی میں گرمی برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بارش اور بوندا باندی کا امکان فی الحال ختم ہوگیا ہے۔ پیر کو کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد اور سمندری ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close