Featuredپاکستان

آئندہ وفاق اور صوبے میں حکومت بنانے کی پیشن گوئی ، پیر آف مانکی شریف مریدوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

نوشہرہ :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علماءومشائخ ونگ کے صدر سابق مشیر وزیر اعلیٰ پیر زادہ سید الامین نے اپنے ہزاروں مریدوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،انھوں نے پیشن گوئی کی کہ پی ٹی آئی صوبے اورمرکزمیں حکومت بنائے گی۔ کیونکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اسلام اور پاکستان کی خدمت کی اور تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کئے۔ تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور قرآن با ترجمہ لازمی قراردیا۔ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی کی اور تعلیمی نصاب میں ختم نبوت سمیت اسلام سے متصادم مواد نکالا۔

 

غریب عوام کے پانچ بڑے مسائل تعلیم صحت تھانہ پٹوار اور اداروںسے سیاس مداخلت ختم کرادی یہی وجہ ہے کہ میں سوچ سمجھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اسی طرح نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے طول وعرض میں لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان او رسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر بھر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

 

پاکستان ویوز کےمطابق  سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک پیر آف مانکی شریف پیر زادہ سید الامین، ان کے خاندان اور مریدوں کی پی ٹی ائی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تحریک انصاف واحدسیاسی جماعت ہے ک پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر من وعن عمل کیا۔ اور یہ وجہ ہے کہ پیر اف مانکی شریف جیسی قدآور شخصیات اور عوام پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں۔ کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح خود چل کر آستانہ عالیہ مانکی شریف آئے اورا س خاندان کو تحریک پاکستان کی جدوجہد اور خیبرپختونخوا میں ریفرنڈم جیتنے اور پاکستان کاحصہ بنانے کے لئے ان کواپنے ساتھ شامل کیا۔ وہ آستانہ عالیہ مانکی شریف میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close