پاکستان

کلثوم نوازکو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پررکھنے کا فیصلہ

لندن/ برلن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منگل کو لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے اور انھیں غیر معینہ مدت کیلیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں،بس دعا کریں۔

ڈاکٹرز نے اْن کی طبیعت کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی جس کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی۔
واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close