Featuredپاکستان

والدہ کی حالت بدستورتشویشناک ہے اور والدکاپاکستان جانا بھی ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں :حسین نواز

لندن:سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کاانفیکشن کنٹرول ہوگیاتاہم انکی حالت بدستورتشویشناک ہے،والدکاپاکستان جاناضروری ہے،لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔

میڈیاسے غیررسمی گفتگو میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ والدہ کے جسم میں خون کی روانی بحال کریں لیکن ان کے پھیپھڑے ابھی تک کام نہیں کررہے ہیں اسی وجہ سے ہفتے کے روز انہیں وینٹی لیٹرسے نہیں ہٹایاجارہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کاانفیکشن کنٹرول ہوگیا ہے تاہم انکی حالت بدستورتشویشناک ہے،قوم والدہ کی صحتیابی کےلیے دعا کرے،وہ بہت تکلیف میں ہیں۔حسین نواز کامزید کہنا تھا کہ والدکاپاکستان جاناضروری ہے،لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close