Featuredپاکستان

پاکپتن میں عمران خان کا چوکھٹ پر بوسہ ، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

لندن :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ سمیت گزشتہ دنوں پاکپتن میں بابافرید گنج شکر کے دربار پر حاضری دینے گئے جہاں بوسہ دینے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیااور اب مریم نواز کا موقف بھی آگیاہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے لیگی رہنماءسے استفسار کیا کہ عمران خان کے حالیہ اقدامات پر کیا کہیں گی جس پر مریم نواز نے ایسا جواب دیدیا کہ ہرکوئی حیران رہ گیا۔

مریم نواز کاکہناتھاکہ ’ مذہب ہرکسی کا ذاتی معاملہ ہے ، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی، مگر نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے ایک انسان کو وہ کچھ کرنے پر مجبور کردیا جو اس نے پہلے کبھی نہ کیاتھا‘۔

رانا حسنین نون نے لکھا کہ ’جس قوم کا بڑا مسئلہ پاکستان کا گرے لسٹ میں شامل ہونا نہ ہو…بلکہ عمران خان کا بوسہ لینا ہو.اس کو ابھی نواز زرداری جیسے چوروں سے مزید چھتر پڑنے چاہیے ‘۔

عمیرافضل ملک نے عالم دین کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ سجدہ کیا ہو یا بوسہ دیا ہو، گناہ ایک ہی ہے ۔

وقاص امجد نے لکھا کہ ’عورت تو دور کی بات عمران خان دروازے کا بوسہ بھی لے لے تو سکینڈل بن جاتا ہے‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close