پاکستان

انتخابی مہم کا پہلا اتوار، کارنر میٹنگز، جلسے ہوں گے

الیکشن 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ،امیدوار آج کارنر میٹنگز اور سیاسی جماعتیں جلسے کریں گی۔عام انتخابات 2018 کےلئے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو منانے کے لیے کمر کس لی۔اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف آج بنوں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہےجس سے عمران خان سمیت پارٹی کے دیگرقائدین خطاب کریں گے،تحریک کے انصاف کے رہ نماعمران اسماعیل ساحل سمندر پر صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔مسلم لیگ ن بھی بھرپور انتخابی مہم کرنے کےلئے تیار ہے، این اے 127لاہور میں مسلم لیگ ن کے نئے الیکشن آفس کا افتتاح کیاجائےگا،یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے مریم نواز انتخابی معرکے میں حصہ لے رہی ہیں، لاہور میں ہی ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔انتخابی مہم کے سلسلے میں تمام ہی امیدوار اپنے اپنے حلقو ں میں ووٹرز کو اپنی جانب مائل کرنےکی کوششو ں میں مصروف نظر آئیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحتآج سے شروع ہونےوالی انتخابی مہم 23 اور 24جولائی کی درمیانی رات 12 بجے تک جاری رہےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close